گوجرانوالا میں 4سالہ کمسن بچی کے اغوا اور اُس کے قتل کے خلاف بچی کے ورثاء نے احتجاج کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کئی گھنٹے تک بلاک رکھی، تاہم پولیس کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
پولیس کے مطابق اتوارکی صبح شاہین آباد کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے 4سالہ بچی کو اغوا کیا تھا ، جس کی لاش اتوار کی شام 5بچے مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی۔
لاش ملنے کے بعد بچی کے ورثا نے گوجرانوالا میں لاری اڈے کے قریب جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹائر جلائے۔
ایس پی سٹی طاہر مقصود کی جانب سے ملزم کو 24گھنٹےمیں گرفتار کرنے کی یقین دھانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا اور واقعے کا مقدمہ تھانا دُھلے میں درج کرلیا گیا ہے۔