• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس: آسٹریلوی خاتون پیراک ایما میکوئن نے تاریخ رقم کردی


آسٹریلوی خاتون پیراک ایما میکوئن نے ٹوکیو اولمپکس میں دوسری کامیاب خاتون اولمپک ایتھلیٹ بن کر تاریخ رقم کر دی۔

ایما میکوئن نے ایک اولمپک گیم میں 7 میڈلز حاصل کیئے ہیں، ایما میکوئن سے قبل 1952ء میں روس کی جمناسٹ ماریا نے 7 میڈلز جیتے تھے۔

ایما میکوئن مجموعی طور پر 11 اولمپک میڈلز جیت چکی ہیں۔

پیراک ایما میکوئن آسٹریلیا کی سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی ایتھلیٹ بن گئیں۔

اس موقع پر ایما میکوئن نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے, مجھے سب نے سپورٹ کیا۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس سوئمنگ میں آسٹریلیا نے 9 گولڈ میڈل جیتے جبکہ ایما میکوئن نے 4 گولڈ میڈل جیتے۔

میکوئن ایک اولمپک مقابلےمیں سب سےزیادہ 4 گولڈ میڈل جیتنے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں۔

اس کے علاوہ این تھارپ اور لیزل جونز نے 9، 9 اولمپک میڈلز جیتے۔

تازہ ترین