• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لاک ڈاؤن کا دوسرا روز، پولیس اہلکار غائب


کراچی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز جگہ جگہ پولیس کے ناکے تو موجود ہیں لیکن اہلکار غائب ہیں۔

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

لوگ بغیر ماسک اور سماجی فاصلے کے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں جبکہ بیکری، کریانہ اور کھانے پینے کی دکانیں کھلی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی نہیں آ سکی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.79 فیصد تک پہنچ گئی۔

ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیئے گئے11 ہزار 65 افراد کے ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 632 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔

دوسری جانب سندھ بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 30 افراد انتقال کر گئے۔

تازہ ترین