• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنا علی نے شوہر کو اپنا ’بیسٹ فرینڈ‘ قرار دیدیا

رواں سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ غنا علی نے شوہر کو اپنا ’بیسٹ فرینڈ‘ قرار دے دیا۔

غنا علی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن کی اپنی کچھ دلکش تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے شوہر بھی موجود ہیں۔


تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غنا علی اور اُن کے شوہر اپنے گھر کے باہر موجود ہیں اور دونوں بےحد خوش نظر آ رہے ہیں۔

غنا علی نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اُنہوں نے عید کی اپنی تصویریں شیئر کرنے میں تھوڑی دیر کر دی۔‘

اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’شادی کے بعد یہ ہماری پہلی عید ہے اور میں اپنے شوہر کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میری زندگی میں آئے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’میرے شوہر ایک حیرت انگیز لائف پارٹنر اور میرے بہترین دوست ہیں۔‘

غنا علی نے مزید لکھا کہ ’میں ہر نعمت کے لیے اپنے رب کا جتنا شُکر ادا کروں کم ہے۔‘

واضح رہے کہ غنا علی رواں سال ہی کراچی کے رہائشی عُمیر گلزار کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں جو پہلے سے شادی شدہ تھے۔

غنا علی کو شادی کے بعد سے اُن کے شوہر کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایۂ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔

تازہ ترین