• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدف کا بیان اتنا کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟ غنا علی کا سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے ماڈل صدف کنول کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے جو کہا وہ اُن کی رائے ہے، ہم اسے موضوع کو اتنا کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں غنا علی نے لکھا کہ ’ہم صدف کے موضوع کو بہت زیادہ کیوں گھسیٹ رہے ہیں؟‘

غنا علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’صدف نے اپنے بیان میں صرف اپنی رائے دی اور بتایا کہ اس بات پر یقین رکھتی ہے یا پھر وہ ایسے کرتی ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’اگرچہ فیمینزم ہونے سے آپ کو اچھی بیوی ہونے یا نہ ہونے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمیں نور مقدم کیس یا اُس جیسے دیگر موضوعات پر توجہ دینی چاہیئے اور ایسے بے وقوفانہ موضوعات پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔‘

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا کہ میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

صدف کنول نے کہا تھا کہ بیوی ہونے کے ناتے مجھے شہروز کی ہر پسند ناپسند کا پتہ ہونا چاہیئے، اب بہت فیمینسٹ اور لبرلز آگئے ہیں جنہوں نے اس خیال کو تبدیل کیا ہے لیکن میرے خیال میں فیمینزم یہی ہے کہ میں اپنے شوہر کا خیال رکھوں۔

ماڈل کے اس بیان پر جہاں اُنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب داد ملی تو وہیں کئی شوبز ستاروں نے صدف کنول پر خوب تنقید بھی کی۔

تازہ ترین