کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) رنچھوڑ لائن کے علاقے نارن واڑہ میں 4 منزلہ عمارت کے دو فلیٹس کی بالکونی کا کچھ حصہ گرنے سے کمسن بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے ،عمارت مخدوش پر اسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالی کرانے کا نوٹس بھی دیا ہوا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ عرصے قبل بھی مذکورہ عمارت کا کچھ حصہ گرگیا تھا،عمارت مخدوش ہے اور اسے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے خالی کرانے کا نوٹس بھی دیا ہوا ہے۔