• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی کامیابی خوش آئند، رضی گیلانی

لوٹن (نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو انتخابات میں قابل ذکر کامیابی حاصل ہوئی جو حوصلہ افزا امر ہے ، ان خیالات کا اظہار پی پی پی کے کارکن سید رضی حسن گیلانی نے کیا ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایک مضبوط اپوزیشن کی موجودگی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی کی بننے والی حکومت سے یہ گزارش ہے کہ وہ آزاد کشمیر کو مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنائے، پی پی پی آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی اسی طرح وہ ن لیگی حکومت کے برعکس اگر میرٹ کو فروغ دیں گے اور تعمیر و ترقی کے لیے وسائل کو بروئے کار لائیں گے تو بھی پی پی آپ کے ہم قدم ہو گی ،ہم آزاد کشمیر کی نئی بننے والی حکومت پر زور دیں گے کہ وہ سیاست میں اچھی روایات قائم کرے اور اس مقصد کے لئے پی پی کے دور کے تعمیر و ترقی کے کاموں کو سامنے رکھا جائے۔
تازہ ترین