اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و ممبر قومی اسمبلی احسن اقبال ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ مجھے کووڈ کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) نے اپنی جلد صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ماسک پہنیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔