• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جیسے بہروپئے سے نجات قوم کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے،امریکا میں جیتا ہوا ورلڈ کپ کشمیر فروشی میں تبدیل ہو گیا ،قوم جانتی ہے عمران خان نے الیکشن بیچا ہے، جیتا نہیں ،وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی مطلق العنانی عوام کے کٹہرے میں مجرم بن کر جوابدہ ٹھہرائی جائیگی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کیوں جھوٹ بولتے ہیں ؟ ،آپ جیسے بہروپئے سے نجات قوم اور ملک کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین