• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی میں یکم ستمبر سے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگوائی جائیگی

برلن (اے ایف پی) جرمنی میں بزرگ اور بیمار شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین کی تیسری خوراک لگانے یکم ستمبر سے لگانا شروع کردی جائے گی۔ یہ بات فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے اتوار کے روز ایک مجوزہ دستاویز میں دیکھی، کورونا کی بھارتی قسم کے پھیلائو کے بعد خدشات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 12 سے لیکر 17 سال کی عمر تک کے نوجوانوں کو بھی ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کی تجویز دی گئی ہے جو کہ ملک میں ویکسین کے نگران ادارے کی ہدایات کی روشنی میں ہی عمل میں لائی جائیگی۔ جرمنی کے وزیر صحت جینز اسپان اور ملک کے 16 علاقائی وزراء صحت ان منصوبوں کو حتمی شکل پیر کے روز دیں گے۔ جرمنی کے کیئر اور نرسنگ ہومز میں موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں بھجوائی جائیں گی جس کے تحت فائز، بائیو این ٹیک یا ماڈرنا کی تیسری خوراک لگوانے کی پیشکش کی جائے گی خواہ شہریوں نے کوئی بھی ویکسین پہلے کیوں نہ لگوائی ہو۔

تازہ ترین