• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو ہیڈکوارٹرز شعبہ سیفٹی کےڈائریکٹر اورڈپٹی ڈائریکٹرمعطل

لاہور( تجمل گورمانی) ملک بھر کی بجلی کمپنیوں میں روا ں موسم برسات میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 10لائن مین ہلاک ہو چکے ہیں ۔لیسکو کی محنت کش تنظیموں نے پرسوں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔لیسکو ہیڈ کوارٹر میں شعبہ سیفٹی کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کو معطل کر کے نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا ہے۔ مون سون میں کے ہیں ، لیسکو ریجن میں اس عرصہ میں 40سے زائد حادثات رونما ہوئے جن میں ان میں لیسکو کے3 اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہو ئےجن سب ڈویژنوں میں حادثات ہوئے ان میں والٹن، بند روڈ، راوی، کوٹ خواجہ سعید سمیت دیگر شامل ہیں۔لیسکو ہیڈ کوارٹر میں شعبہ سیفٹی حادثات کے غلط رپورٹنگ اور حادثات کو چھپانے پر چیف ایگزیکٹو چودھری امین نے ڈائریکٹر سیفٹی اکرام اللہ کمبوہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان قریشی کو معطل کر دیا ہے اور عامر محبو ب کو نیا ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا ہے۔ ۔لیسکو کی ہر سب ڈویژن میں تین شفٹو ں کے دوران 30لائن مین اور 3ڈرائیوروں کی ضرورت ہے لیکن بھرتیوں پر پابندی کی وجہ سے عملے کی شدید قلت ہے۔ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر ملک ظہور نے کہا ہے کہ 4اگست کو پریس کلب کے باہر لیسکو محنت کش بجلی کے حادثات کے خلاف خورشید احمد کی سربراہی میں احتجاج کریں گے، لیسکو میں اپوزیشن پیغام یونین بھی پرسوں بدھ کو یوم سیاہ اور لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، پیغام یونین کے صدر ایس ڈی ثاقب نے کہا کہ لائن مینوں کی بڑھتی ہوئی شہادتوں کے ذمہ دار افسران اور سی بی اے یونین ہے تمام محنت کش لیسکو ہیڈ کوارٹر کے باہر جمع ہو کر انتظامیہ کی بے حسی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔ لیسکو ترجمان نے موقف میں کہا کہ لیسکو کے چیف ایگزیکٹو چودھری محمد امین نے ملک بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر لیسکو ریجن میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔لیسکو کے فیلڈ اسٹاف کو بھی سیفٹی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ ٹی آر پی اور پرمٹ لئے بناء لائن پر ہرگز کام نہ کریں ۔
تازہ ترین