• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف بھی سٹیٹس کوکی جماعت بن چکی ہے،میاں ذکراللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا تبدیلی کا نعرہ لگا کے حکومت میں آنے والی جماعت تحریک انصاف بھی سٹیٹس کو کی جماعت بن چکی ہے۔ موجودہ حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری ، بلکہ حکمرانوں نے عوام کو شدید مایوس کیا اور مہنگائی کے ذریعے عام آدمی کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 170 لاہور کے زیرِ اہتمام عید ملن ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین