• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں مضبوط حکومت خطے کی ضرورت ،راجہ ناصرعباس جعفری

لاہور( وقائع نگار خصوصی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 33ویں برسی کی مناسبت سے تقریب ہوئی ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں عزاداری اپنے روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہے گی۔ حکومت ملت تشیع کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے اپنے انتظامات مکمل کرے ۔افغانستان میں ایک مضبوط عوامی حکومت پورے خطے کی ضرورت ہے۔افغانستان میں امن کے حقیقی قیام کے لیے حکمرانوں کو اپنی کوششیں تیز کرنا ہوں گی ۔گلزار حسین نعیمی نے کہا کہ شہید علامہ عارف الحسینی صرف اہل تشیع نہیں بلکہ ہر اہل حق لیئے عظیم رہنما ہیں ۔ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر شیرازی ،علامہ باقر زیدی ، علامہ ثاقب اکبر ،عارف الجانیاور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین