ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری سپیشلائیزڈ ہیلتھ کئیر و میڈیکل ایجوکیشن پنجاب محمد عامر جان نے گزشتہ روز چوہدری پرویز الہٰی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر آج خود یہاں آیا ہوں۔