• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین مسلح ڈاکوجیولرز کی دکان سے17تولےطلائی زیورات لوٹ کر فرار

کبیروالا (نامہ نگار ) نواحی علاقہ کوہی والہ میں تین مسلح ڈاکو بھرے بازار میں وارث جیولرز کی دکان میں داخل ہو گئے اور انہوں نے اسلحہ کے زور پر 17تولے طلائی زیورات ایک کلو چاندی اور دو لاکھ روپے نقدی لوٹ کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ صدر کبیروالا کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش شروع کردی۔علاقہ مکینوں اور تاجران نے ڈی پی او خانیوال سے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین