ملتان (سٹاف رپورٹر)سی پی اوملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس لائنز ملتان امن کمیٹی کے وفد سے میٹنگ کی ،چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلیزئی، ایس پی گلگشت ڈاکٹر محمد رضا تنویر، ایس پی سٹی راؤ نعیم شاہد، ایس پی صدر احمد نواز شاہ، انچارج سیکیورٹی شبانہ سیف اور دیگر افسران میٹنگ میں ان کے ہمراہ تھے،امن کمیٹی کی جانب سے سید علی رضا گردیزی، حاجی سلیم حامدی، زاہد بلال قریشی، مخدوم حسن ہاشمی، خاور حسین بھٹہ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، علامہ عبدالحق مجاہد، حافظ محمد فاروق خان سعیدی، علامہ انوار الحق، مولانا سلیم بلالی، مظہر جاوید سیال، سید مظہر گیلانی، عنایت اللہ رحمانی، محمد احمد حنیف جالندھری اور مزین عباس چاون وفد میں شامل تھے۔سی پی او ملتان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ جلوسوں اور مجالس کے دوران حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کی جائےاس موقع پر کسی بھی مکتب فکر کے افراد کے جذبات کو مجروح کرنیوالے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔کسی شرپسند کو امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم عاشور پر ڈائیورشن لگا کر جلوسوں کے لیے راستہ کلیئر کیا جائے گا اور قبرستانوں کی سیکیورٹی بڑھائی جائے گی امن کمیٹی کے وفد نے سی پی او ملتان کو محرالحرام کے موقع مثالی امن کے قیام کے لئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔