• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیر سیکنڈری مبین شاہ شہید سکول کینٹ کی پی ٹی سی کا اجلاس

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پی ٹی سی گورنمنٹ ہائیر مبین شاہ شہید سکول کینٹ نمبر 1 پشاورکاماہانہ اجلاس پرنسپل عتیق الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی سی چیئرمین سید عبدلواحد ،ممبران نذیر خان ،محمد ناصر مغل،شوکت علی اور ہاشم خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکول میں جارتی ترقیاتی کاموںکے حوالے سے خیال کیا گیااور ایس او پی کے حوالے سے خصوصی اقدامات پر عمل کرنے پر زور دیا گیا۔سکول میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان اور صوبائی وزیر تعلیم سے درخواست کی گئی کہ خالی آسامیوں پر جلد از جلد تقرری کی جائے تاکہ سکول کے طلباء کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
پشاور سے مزید