• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک 10 سالہ بچے نے دسویں جماعت کا امتحان پاس کرکے سب کو حیران کردیا۔

اترپردیش کے شہر لکھنؤ میں ایک انوکھے واقعے میں سیکنڈری بورڈ نے 10 سالہ بچے کو دسویں جماعت کے امتحان میں بیٹھنے کی خصوصی اجازت دی تھی۔

10 سالہ طالب علم ادتیہ کرشنا نے اپنے اساتذہ کو مایوس نہیں کیا اور دسویں کے امتحان میں 79 فیصد نمبر حاصل کرکے بورڈ کا فیصلہ درست ثابت کردیا۔

بھارت میں دسویں جماعت میں شرکت کیلئے عمر 14 سال سے کم نہیں ہونا چاہئے تاہم تعلیمی بورڈز باصلاحیت اور ذہین بچوں کیلئے عمر کی حد میں کمی کرنے کا اختیار ہے ۔

تازہ ترین