• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی نے کرینہ کپور کو’ کیوٹ ‘قرار دے دیا

بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کی جانب سے اپنی بہن کرشمہ کپور کے ہمرہ ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس پر پاکستانی معروف اداکارہ حرا مانی نے اُنہیں ’کیوٹ ‘ قرار دے دیا ہے۔

کرینہ کپور کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اُن کا کیپشن میں کہنا ہے کہ ’جب وہ کہتی ہیں کہ اُن کا اور اُن کی بہن کرشمہ کپور کا ویک اینڈ بہت اچھا گزرا تو اُس کا مطلب کچھ ایسا ہوتا ہے۔‘

کرینہ کپور کی جانب سے شیئر کی گئی و یڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ اور کرشمہ دونوں خوب کھا پی رہی ہیں، وہ اپنی ڈائیٹنگ کی روٹین کو بھول کر ہر طرح کی مرغن غذا اور کیک کھا رہی ہیں اور کھانے پینے کے فوراً بعد ہی دونوں بہنیں ایک صوفے پر سوئی ہوئی نظر آتی ہیں۔


کرینہ کپور کی انسٹا ویڈیو جہاں اُن کے کروڑوں چاہنے والوں کی جانب سے لائیک کی گئی ہے وہیں حرا مانی نے بھی کرینہ کپور کی یہ ویڈیو لائیک کرتے ہوئے کمنٹ کیا ہے۔

حرا مانی نے کرینہ کپور اور اُن کی بہن کرشمہ کپور کی اس ویڈیو پر ہنستے ہوئے کمنٹ میں لکھا ہے کہ ’سو کیوٹ۔‘

تازہ ترین