• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، تین بھائیوں سمیت چاروں ٹک ٹاکرز کی رہائی کا حکم

  تین ٹک ٹاکرز بھائیوں سمیت 4 افراد کی نظر بندی کیس میں ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس انوار الحق نے چاروں ٹک ٹاکرز کو رہا کر دیا۔

ٹک ٹاک بنا کر نظر بند ہونے والے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کے کیس کی سماعت جسٹس انوار الحق پنوں کی عدالت میں ہوئی ، وکیل رانا جاوید اقبال نے چاروں ٹک ٹاکرز کی رہائی کے لئے دلائل پیش کیے۔

وکیل نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے چاروں ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر قانونی اقدام اٹھایا اور 15 جولائی کو ٹک ٹاکر بھائیوں محمد طارق ، محمد اصغر ، محمد عارف اور ان کے رشتہ دار محمد ذیشان کی نظر بندی کے احکامات جاری کر کے انہیں نظر بند کر دیا۔

چاروں ٹک ٹاکرز کی کسی ویڈیو سے دہشت نہیں پھیلی اور نہ ہی کسی ویڈیو میں اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔

ویڈیو میں اسلحہ استعمال نہ کرنے اور دہشت پھیلانا ثابت نہ ہونے پر جسٹس انوار الحق پنوں نے تمام ٹک ٹاکرز کی رہائی کے احکامات جاری کر دئیے۔

چاروں ٹک ٹاکرز کو 1 ماہ کے لئے نظر بند کیا گیا تھا

تازہ ترین