• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں سے ان کے اہل خانہ اور عزیزوں کی ملاقات پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ اگر جیلوں میں کورونا وائرس پھیل گیا تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے،اس حوالے سے آئی جی سندھ جیل خانہ جات قاض نذیر احمد نے کہا ہے کہ جیلوں میں سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جاتا ہے، جیلوں میں اضافی واش بیسن نصب کئے گئے ہیں ، ہاتھ دھونے کی تلقین بھی کی جاتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید