• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وعدے پوسٹروں پر، حکومت زمین پر کچھ دینے سے قاصر ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ وعدے پوسٹروں پر ، حکومت زمین پر کچھ دینے سے قاصرہے،عمران کو لوگوں کی پروا نہیں ،صرف الیکشن خریدنے کیلئے پیسہ کمانے میں دلچسپی ہے،عمران خان 5 لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے اپنے آپ کو شرمندہ کر رہے ہیں جو وہ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔وزیر اعظم کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ افسوس کا مقام ہے کہ قوم کو ایک ایسے دن کا مشاہدہ کرنا پڑا جب ٹوٹے ہوئے وعدوں کو لوگوں کو نمائشی پوسٹروں پر دکھانا پڑا کیونکہ پی ٹی آئی حکومت زمین پر کچھ فراہم کرنے سے قاصر تھی،عمران خان قوم سے جھوٹ بولنا بند کریں ، 90 دن میں کرپشن کو ختم کرنے کی بجائے بدعنوانی کا سونامی لائے ، 200 ارب ڈالر بیرون ملک سے واپس لانے کی بجائے قوم پر مزید 16 ہزار ارب روپے کا بوجھ ڈالا، وزیراعظم ہاؤس کو وعدے کے مطابق یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کے لئے اپنے کمرے کرائے پر دے رہا ہے اور عمران خان کا ہر دوسرا وعدہ ایک افسوسناک ، قابل رحم اور دکھی موت ہے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا لیکن انہیں بھوک سے مر کر جنت تک لے گئے تھے۔ 50 لاکھ لوگوں کی روزی چھین لی اور بے روزگاری کی شرح کو تاریخی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

تازہ ترین