لاہور (خبرایجنسی)اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کاکہناہےکہ نذیر چوہان کے پروڈکشن آرڈر پر عمل نہ کرنیوالوں کا محاسبہ ہوگا،ہائوس اورارکان کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا،اس موقع پر تحفظ استحقاق بل متفقہ طور پر منظور کرلیاگیا۔ گزشتہ روز اجلاس کے آغاز میں نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے نے ایوان کو بتایا کہ شہزاد اکبر اور نذیر چوہان کے درمیان مصالحت ہوگی اور اس حوالے سے نذیر چوہان نےا سپیکر اور ایوان کے نام خط لکھا ہے جس میں نذیر چوہان نےا سپیکر کو مثبت کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دل کی تکلیف کے باعث اسپتال داخل ہوں اس لیے اجلاس میں شریک نہیں ہوسکتا، طبیعت کی بحالی پر کارروائی میں شامل ہونگا،جس کے بعدا سپیکر پرویز الٰہی نے مثبت کردار ادا کرنے پر فیاض الحسن چوہان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس معاملے پر ذاتی دلچسپی لے کر اچھا اقدام کیا لیکن اس تمام معاملے میں قانونی و آئینی طور پر ہائوس کا تقدس پامال کیا گیا جن جن سرکاری ملازمین نے پرڈوکشن آرڈر کی خلاف ورزی کی، انکا محاسبہ ہر صورت ہوگا، ہائوس اورارکان کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا۔