• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے فعال بنایا ، جسٹس (ر)جاوید اقبال

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کو ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے فعال بنایا گیا ہے، نیب ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے،نیب نے اب تک 814ارب روپے وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں ، موجودہ انتظامیہ نے انسداد بدعنوانی کی ایک موثر اور فعال حکمت عملی وضع کی ہے جس کا اعتراف ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان ، ورلڈ اکنامک فورم ، پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے کیا ہے، موجودہ انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں، فعال انسداد بدعنوانی کی حکمت عملی کے باعث نیب کی سزا کا تناسب تقریباً 66 فیصد ہے جو دنیا میں وائٹ کالر جرائم کی تحقیقات میں قابل ذکر کامیابی ہے،انہوں نے کہاکہ نیب کی اصل توجہ بدعنوانی جیسے منی لانڈرنگ ، بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دہی کے واقعات ، بینک فراڈ ، جان بوجھ کر بینک قرض نادہندگی، اختیارات کا غلط استعمال اور سرکاری فنڈز کے غبن پر مرکوزہے، نیب کی ادارہ جاتی خامیوں ، خوبیوں ، آپریشنز ، پراسیکیوشن ، ہیومن ریسور س ،آگاہی اور تدارک سمیت تمام شعبوں کے تفصیلی تجزیہ کے بعد فعال بنایاگیاہے۔ نیب انسداد بدعنوانی کی قومی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین