• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی اونچی اڑان، ایک ماہ میں 7 روپے اضافہ، 164 کا ہوگیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے کی قدر میں نمایاں کمی ،ایک ماہ میں سات روپے اضافہ، انٹر بینک میں ڈالر 1.35 روپے کے اضافے سے163 کی حد عبور کر گیا ،اوپن مارکیٹ میں قیمت 1.60روپے بڑھنے کے بعد 164 روپے سے بڑھ گئی ، پائونڈ اور یورو کی قیمت میں بھی اضافہ ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.35 روپے کے اضافے سے 162.50روپے سے بڑھ کر 163.85 روپے ہو گئی اور قیمت فروخت 162.60 روپے سے بڑھ کر 163.95 روپے ہو گئی ، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 1.50 روپے کے اضافے سے 162.20 روپے سے بڑھ کر 163.70 روپے اور قیمت فروخت 1.60 روپے کے اضافے سے 162.60 روپے سے بڑھ کر 164.20 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 1.20 روپے کے اضافے سے 191.30 روپے سے بڑھ کر 192.50 روپے اور قیمت فروخت 80پیسے کے اضافے سے 193.20 روپے سے بڑھ کر 194.00 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید1.50 روپے کے اضافے سے 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.50 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 226.00 روپے سے بڑھ کر 227.00 روپے ہو گئی ہے۔

تازہ ترین