• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف ہسپتال ویکسی نیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ کابزرگ شہری پر تشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہباز شریف ہسپتال ملتان ویکسی نیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ کی جانب سے بزرگ شہری پر تشدد کا معاملہ سامنے آیا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ سینٹر میں کمپیوٹر پر ریکارڈ مکمل کرکے بغیر ویکیسن لگائے لوگوں کو یہ کہ کر باہر جانے کا کہا گیا کہ ویکیسن ختم ہو گئی ، جب انہوں نے اس پر احتجاج کیا کہ وہ صبح 8بجے سے ویکیسن کی انتظار میں ہیں،نادرا ویب سائٹ پران کا نام بھی درج کر لیا گیا ہے لیکن ویکیسن نہیں لگا ئی گئی ، تو وہاں پر موجود سیکورٹی گارڈز نے لوگوں کو زبردستی نکالنا شروع کردیا اوراحتجاج پر ایک بزرگ کو تھپڑ مارا دے مارا ،اس پر بعض شہریوں نے موبائل پر وڈیو بنانے کی بھی کوشش کی مگر ان سے موبائل چھین لئے گئے ۔
تازہ ترین