• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اریبہ حبیب نے رسم کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اریبہ حبیب کی جانب سے اپنی’بات پکّی‘ ہونے کی رسم کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اریبہ حبیب نے اپنے  فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر چند تصویریں شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے گھر ہی منعقدہ تقریب میں اپنے خاندان کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔

اریبہ حبیب کی جانب سے کچھ گھنٹوں قبل شیئر کی گئی تصویروں میں اُن کے ہونے والے منگیتر سعدین عمران بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔


اپنی بات پکی کی رسم کے دوران اریبہ حبیب نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ساتھ میں پھولوں کا زیور بھی پہنا ہوا ہے جس میں وہ خوب جچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پیجز پر اریبہ حبیب کی بات پکی ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں جس کی اریبہ حبیب نے اب باقاعدہ تصویریں شیئر کر کے تصدیق کی ہے۔


اس سے قبل اریبہ حبیب کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنی چند تصویریں شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا پر سسرال کی جانب سے آنے والی عیدی سے متعلق بتایا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید