• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھلوں کا جوس بیچ کر اپنا گزر بسر کرنے والی 80 سالہ زندہ دل بھارتی ضعیف خاتون کی ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

انٹرنیٹ ایک ایسی دنیا ہے جہاں انسان کو انٹرٹینمنٹ سمیت دنیا بھر کی خبریں بھی ملتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کبھی کسی کی مدد کا ذریعہ تو کبھی کسی کے لیے مسیحا ثابت ہوتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر سے تعلق رکھنے والی 80 سالہ ضعیف خاتون زندگی کے گزر بسر کے لیے جوس کی ریڑھی لگائے جوس بناتی نظر آ رہی ہے۔

یہ ویڈیو انسٹا گرام سمیت مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں ضعیف خاتون کو جوس بناتے اور ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


اس ویڈیو کو دیکھنے والے انٹر نیٹ صارفین کی جانب سے اس ضعیف خاتون کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ کچھ صارفین یہ کہنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ ’محنت کی کوئی عمر نہیں ہوتی‘، ’انسان اگر محنتی ہو تو کسی بھی عمر میں ہاتھ نہیں پھیلاتا۔‘

تازہ ترین