• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کا ہنی سنگھ کیخلاف گھریلو تشدد و جنسی ہراسانی کا مقدمہ

بالی ووڈ کے معروف گلوکار اور موسیقار یویو ہنی سنگھ کی اہلیہ شالینی تالوار نے شوہر کے خلاف گھریلو تشدد جنسی و ذہنی ہراسانی اور معاشی تشدد کا مقدمہ دائر کردیا۔ 

 میڈیا رپورٹس کے مطابق یویو ہنی سنگھ کی اہلیہ نے پروٹیکشن آف ویمن فرام ڈومیسٹک وائلینس ایکٹ کے تحت نئی دلی کی ٹس ہزاری کورٹ میں درخواست جمع کروائی۔ 

عدالت میں ہنی سنگھ کی اہلیہ کی جانب سے ان کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست جمع کروائی۔ 

عدالت نے ہنی سنگھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 28 اگست کو جواب بھی طلب کرلیا۔ 

خیال رہے کہ سال 2014 میں پروگرام را اسٹار میں اپنی اہلیہ کو متعارف کروایا تھا، جس پر سب حیران تھے کہ انھوں نے بالی ووڈ میں بڑے پروجیکٹس سے قبل ہی شادی کرلی تھی۔

تازہ ترین