• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین: کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کیلئے ممبر ممالک کو رقوم جاری ہونا شروع

یورپین یونین نے عالمی وباء کورونا کے باعث نقصان میں جانے والی یورپین معیشت کی بحالی کے نیکسٹ جنریشن ای یو پروگرام کے تحت ممبر ممالک کو رقوم جاری کرنا شروع کردیں۔

اس سلسلے میں جن تین ممالک کو ابتدائی سرمایہ کاری کے لیے رقم فراہم کی گئی ان میں پرتگال، بیلجیئم اور لکسمبرگ شامل ہیں۔

جو رقم فراہم کی گئی اس میں سے پرتگال کے لیے ابتدائی طور پر 2.2 ارب یورو، بیلجیئم کے لیے 770 ملین اور لکسمبرگ کے لیے 12.1 ملین یورو شامل ہیں۔

یہ رقم یورپین کمیشن کے بحالی اور ریزیلینس سہولت پروگرام RRF کے تحت جاری کی گئی ہیں۔

یونین کی سطح پر اس پروگرام کی کل مالیت 806 اعشاریہ 9 ارب یورو ہے، جس کے تحت ممبر ممالک کو عالمی وباء کوویڈ-19 سے پہنچنے والے معاشی نقصان کے بعد بحالی کے لیے امداد اور سستے قرضوں کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین