• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، شعیب اختر

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کشمیر پریمیئر لیگ پر قائم کردہ موقف پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرم اسکور میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ لیگ کا ہونا کشمیر کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا، پی سی بی کو بھی کوشش کرنی چاہیے کہ وہ سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت ہے۔

تازہ ترین