• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا گلوبل سوکر سے معاہدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی فٹ بال کی ترقی اور اسے بین الاقوامی تکنیک سے ہم آہنگ کرنے کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن اورگلوبل سوکر وینچرز (جی ایس وی) کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس معاہدہ کا مقصد فرنچائز لیگ اور پاکستان فٹبال لیگ کا آغاز کرنا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب قومی فٹ بال میں غیرملکی کھلاڑی شرکت کرنے نظر آئیں گے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنے کھلاڑیوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کنٹرول سنبھالوں۔

تازہ ترین