• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ٹک ٹاک اسٹار برجاس اور دوست قتل، ملزم گرفتار

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نوجوان امریکی ٹک ٹاک اسٹار کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 19 سالہ ٹک ٹاک اسٹار برجاس کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر میں اپنی دوست کے ساتھ فلم دیکھنے گیا تھا جہاں ایک نوجوان نے دونوں کے سر میں گولیاں ماردیں، فائرنگ کے نتیجے میں ٹک ٹاک اسٹار برجاس موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ اس کی دوست کو زخمی حالت میںاسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔کیلیفورنیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے بیانات کے بعد 20 سالہ نوجوان جوزف جیمنیز کو قتل کے جرم میں گھر سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا ہے اور ملزم پر قتل، اقدام قتل اور چوری کی دفعات لگائی گئی ہیں۔

دل لگی سے مزید