• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سیکٹر ایف 6 میں درجنوں افراد کا دینی مدرسے پر حملہ، طالبات و معلمات کو زدوکوب کیا، پرنسپل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سیکٹر ایف سکس میں واقع طالبات کے مدرسہ کی پرنسپل نے الزام لگایا ہے کہ رات گئے ایک درجن سے زائد افراد نے مدرسے پر دھاوا بول دیا،طالبات ومعلمات کو زدوکوب اور ہراساں کیا گیا،حملہ آور موبائل فون چھین کرفرارہو گئے ،کوہسار پولیس نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ،مدرسہ مہد تعلیم وتزکیہ للبنات کی پرنسپل ام عبدلرب فوزیہ نے کچھ لوگوں پر الزام بھی لگایا کہ وہ اس میں ملوث ہیں اور پولیس سے شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین