• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ ترجمان مریم اورنگزیب نے مہنگائی کا ذمہ دار وزیراعظم کو قرار دیدیا

لاہور(خبرایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نےمہنگائی کا ذمہ دار وزیراعظم کو قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام صرف عوام کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی مہنگی کرنا ہوتا ہے ۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کو بے روزگار کرنا ہوتا ہے، عمران صاحب صبح اٹھتے ہی آپ کا کام عوام کی دوائیں مہنگی کرنا ہوتا ہے عوام کے ساتھ ظلم کو عمران صاحب جہاد کا نام دے رہے ہیں، شرم آنی چاہیے آپ کو (ن)لیگ میں آنے کی دعوت تھی، اپنا وزن بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے، اے ٹی ایم اور مافیا سے خرچ چلانے والا بڑے بڑے ڈاکوئوں کے بارے میں سوچتا ہے۔

تازہ ترین