• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 5 لاکھ 42 ہزار روپے کے جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نےملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مار کر ایک ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،جب کہ ناقص خوراک کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹسک کو 5 لاکھ 42 ہزار کے جرمانے عائد کیے، دوران چیکنگ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 385 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹس بھی جاری کیے، تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں ڈیری سیفٹی ٹیم نے موضع ہاشم چکر میں ملک کولیکشن سنٹر پر کارروائی کی۔ دودھ میں خشک پاؤڈر اور کیمیکلز کی ملاوٹ کی جارہی تھی۔ مضر صحت دودھ چیچہ وطنی اور مضافاتی علاقوں میں مختلف ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا،مذکورہ کولیکشن سنٹر کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ملتان میں کنفیکشنری یونٹ کو ایکسپائرڈ چاکلیٹ کی موجودگی پر 20 ہزار، خوراک کی تیاری میں کھلے رنگ اور کیمیکلز کی ملاوٹ کرنے پر 2 سنیکس یونٹس کو 30 ہزار، کھانوں کی تیاری میں ملاوٹی مرچوں کے استعمال پرہوٹل کو 15 ہزار روپے،وہاڑی میں خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ اجزاء کی ملاوٹ پر 2 بیکریز کو 30 ہزار، مشروبات میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر بیوریجز یونٹ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر لوکل سنیکس یونٹ کو 10،10 ہزار روپے، ملاوٹی سرخ مرچیں فروخت کرنے پر خان پور میں پنسار سٹور کو 20 ہزار اور دیگر کو جرمانے کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 1420لٹر ملاوٹی دودھ، 100 لٹر غیر معیاری مشروبات، 77کلو ملاوٹی کھلے مصالحے، 70لٹر رینسڈ آئل، 40کلو ایکسپائرڈ چاکلیٹ اور 16 کلو کھلا رنگ تلف کردیا گیا۔
تازہ ترین