برمنگھم(پ ر) مہتمم جامعہ حنفیہ جہلم مولانا حافظ ابو بکر صدیق نے برطانیہ پہنچنے پر مہتمم مدرسہ قاسم العلوم برمنگھم چیئرمین جامع مسجد علی اور مولانا قاری تصور الحق مدنی سے خصوصی ملاقات کی اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کے ماننے والے تمام ساتھی بھرپور طریقہ سے کانفرنس میں شریک ہونگے۔ مولانا ابو بکر صدیق نے بریڈ فورڈ اور ڈربی کے دورہ کے بعد برمنگھم میں دوست واحباب کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تلقین کی کہ وہ کانفرنس کے اعلی ترین مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہر حال میں شرکت کو یقینی بنائیں جبکہ شیخ الحدیث جامعہ اسلامیہ میرپور مولانا فضل الرحمن نے بھی مولانا قاری تصور الحق مدنی سے تفصیلی ملاقات میں کانفرنس کے انتظامات پر تبادلہ خیال اور تسلی بخش قرار دیا۔ ان ملاقاتوں میں مولانا عمران الحق، حافظ روح اللہ، حافظ سید عزیز الرحمن شاہ، حافظ طاہر بلال چشتی، مولوی لیاقت علی گورسی، حکیم قاری محفوظ الرحمن، راجہ ذوالقرنین، چوہدری وقاص احسان ، ریحان احمد، صاحبزادہ حافظ عدیل تصور ایڈووکیٹ، عبدالغفار بھٹی، عامر ، عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمعیت علما برطانیہ ، مولانا ارشد محمود، چیئرمین مسجد عثمان ایڈنگٹن، مولانا قاری اظہار احمد نے جامع مسجد علی اہلسنت والجماعت کا دورہ کیا اور مہتمم مدرسہ قاسم العلوم سے ملاقات اور اب تک تین روزہ سالانہ سیرت کانفرنس کے لئے شہر کے مختلف حصوں میں کئے گئے۔ کاموں کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ مولانا عمران الحق نے جامع مسجد نقیب السلام واشوڈ ہیتھ روڈ کا دورہ کیا اور مولانا حافظ سلیمان پٹیل سے ملاقات اور انہیں تمام دوستوں سمیت شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کیا اور ساتھیوں سمیت شرکت کی یقین دہانی کرائی جبکہ چوہدری وقاص احسان نے حافظ سید عزیز الرحمن شاہ آف جہانیاں اور حافظ طاہر بلال چشتی آف جھنگ کے علاوہ لالہ محمد اشفاق کے ہمراہ جامع مسجد عبداللہ بن مسعود سپارک ہل اور جامع مسجد حمزہ موزلے کا دورہ کیا اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔ کانفرنس کے انتظامات کے سلسلہ میں مولوی لیاقت علی گورسی نےمختلف احباب کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جس میں مولانا ارشد محمود، مولانا عمران ، عبدالغفاربھٹی، مولانا سید عزیز الرحمن شاہ، طاہر بلال چشتی، کلیم محفوط الرحمن ، رضوان، چوہدری وقاص احسان، حافظ روح اللہ، راجہ ذوالقرنین، توقیر الرحمن ، اشفاق ، نعمان الحق نے شرکت کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا قاری تصورالحق مدنی نے کہا کائنات انسانی کے لئے قابل ترین رہنمائی کا سرچشمہ ذات رسول اکرم ﷺ ہے لہٰذا سیرت رسولﷺ سے آگاہی ہر مسلمان کی بنیادی ذمہ داری ہے، مولانا محمد رفیق حاجی خطیب پاکستان نے کہا کہ دنیائے انسانیت کو بالآخر خاتم النبین ﷺ کے پرچم تلے جمع ہونا ہے۔ عشائیہ سےمولانا ارشد محمود ، مولانا عمران الحق، سید عزیز الرحمن شاہ، طاہر بلال چشتی ، حکیم محفوظ الرحمن اور میزبان مولوی لیاقت علی گورسی نے بھی خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ مدرسہ قاسم العلوم کے زیر اہتمام 13 مئی تا 15مئی اتوار کو جامع مسجد علیؒ اہلسنت والجماعت آسٹن چرچ روڈ ساٹلے میں منعقد ہونے والے سالانہ تین روزہ کانفرنس میں شرکت کریں۔