• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر امریکی بھی خوش

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر امریکی بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکا کے سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو فائنل تک رسائی پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔

ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ارشد ندیم شاندار تھرو کی بدولت گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر رہے۔

پیغام میں ارشد ندیم کے فائنل میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس برقرار رکھنے کا کہتے ہوئے میڈل راؤنڈ کیلئے گڈ لک کہا گیا۔

دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلوں کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کوالیفائنگ مقابلے میں اپنی شاندار پرفارمنس سے قوم کے دل جیت لیے اور اب پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

گروپ اے میں شامل بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا 86 اعشاریہ چھ پانچ کی تھرو کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ ارشد ندیم 85 اعشاریہ ایک چھ کی تھرو کے ساتھ گروپ بی میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو کے فائنل مقابلے سات اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوں گے۔ ارشد ندیم ٹاپ تھری ایتھلیٹ کے طور پر ٹریک پر آئیں گے اور یقینی طور پر وہ پاکستان کیلئے میڈل کی ایک امید ہوں گے۔

تازہ ترین