ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن کے بعص علاقوں میں آندھی اور بارش کے سبب بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
تیز بارش اور آندھی کے سبب مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال سرکلز کے 85 فیڈروں پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
ترجمان ملتان الیکٹرک پاور کمپنی کے مطابق میپکو فیلڈ اسٹاف ہائی الرٹ اور بجلی بحالی میں مصروف ہے، بارش رکتے ہی بجلی کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔