• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا سنگیتا کی فلم کیلئے کیسے منتخب ہوئیں ؟

پاکستانی فلم انڈسٹری کی اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے وہ پاکستان کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ میڈم سنگیتا کی فلم ’کھلونہ‘ کے لیے کیسے سلیکٹ ہوئی تھیں۔

اداکارہ میرا ناصرف پاکستان بلکہ بھارتی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جو ہر دکھا چکی ہیں۔

 میرا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میڈم سنگیتا کی فلم میں ’کھلونا‘ میں منتخب ہونے سے متعلق ایک دلچسپ کہانی سنائی ہے۔

اداکارہ میرا کا بتانا ہے کہ جب ’اُنہیں پتہ چلا کہ میڈم سنگیتا اُن سے ملنا چاہتی ہیں اور فلم کے لیے آڈیشن ہو رہے ہیں تو اُنہوں نے فوراً جا کر آڈیشن دینے کا سوچا، اُس وقت اُن کے بالوں میں تیل لگا ہوا تھا، کپڑے گندے تھے اور جوتا ٹوٹا ہوا تھا وہ اسی طرح آڈیشن دینے کے لیے چلی گئی تھیں۔‘


انہوں نے بتایا کہ ’وہ آڈیشن کے کمرے میں پہنچتے ہی میڈم سنگیتا کو مخاطب کرتے ہوئے بولنا شروع ہو گئی تھیں کہ اُنہیں معلوم ہے کہ اُن کے کپڑے گندے ہیں، بالوں مں تیل لگا ہوا ہے اور جوتا ٹوٹا ہوا ہے اور وہ اچھی نہیں لگ رہی ہیں مگر اُنہیں آپ سے (سنگیتا میڈم)  سے ملنے کا بہت شقوق تھا، اُنہیں بس فلم میں ایک چانس چاہیے۔‘

میرا نے کہا کہ ’اُنہوں نے اس دوران میڈم سنگیتا سے کہا کہ مجھے ابھی کوئی ایسا کردار دیں کہ وہ خود کو ثابت کر سکیں، اس پر میڈم سنگیتا حیران ہو کر دیکھتی رہیں اور بعد میں بولیں کہ تم ہی ہو میری فلم کھلونا کی ہیروئین۔‘

تازہ ترین