• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیاض چوہان نے پی پی کے رکن کو اپنی ’چھنّو‘ کہہ دیا

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان اور پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا اسمبلی ہال کے باہر ٹاکرا ہوگیا۔

فیاض الحسن چوہان نے حسن مرتضی کو اپنی ’چھنو‘ قرار دیتے ہوئے گلے سے لگالیا۔


فیاض چوہان کے فیس بُک اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں وہ اور حسن مرتضی دونوں ہنسنے مسکراتے باتیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

باتیں کرتے کرتے حسن مرتضی کہتے ہیں کہ آنے والے وقتوں میں فیاض چوہان ہماری پارٹی میں ہوں گے، ان کی بات کے جواب میں فیاض چوہان کہتے ہیں کہ یہاسے کہتے ہیں بلی کے خواب میں چھچڑے۔

سوشل میڈیا پر فیاض چوہان کی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تازہ ترین