• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق


کراچی میں منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں ڈی سی سینٹرل آفس کے قریب منی چینجر کی گاڑی پر فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو افراد جاں بحق  اور  ایک زخمی ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  وین نے ایک جگہ سےچھ ہزارڈالر لیکر بینک میں جمع کروائے تھے، گاڑی میں چار افراد سوار تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تین موٹرسائیکل سوار چھ ملزمان نے تین اطراف سے فائرنگ کی۔

تازہ ترین