عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹر ڈوزز روکنے کا مطالبہ کردیا۔
اس حوالے سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس اڈہانوم نے ماہ ستمبر کے اختتام تک کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹرز لگانے کو روکنے کے لیے کہا ہے۔
عالمی ادارے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہر ملک کی 10 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل کروانے کو ممکن بنانا ہے۔
خبرایجنسی نے ان کے حوالے سے کہا کہ بوسٹر ڈوزز روک کر امیر اور غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات دور کرنا ہے۔