• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب سے رابطہ، ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ


افغانستان کے وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر نے فون پر اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے رابطہ کیا اور افغانستان کی صورتحال پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے پر تبادلہ خیال کیا۔

افغان وزیرخارجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ انہوں نے جے شنکر کو فون کیا اور افغانستان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس بلانے پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو ’طالبان کے تشدد اور مظالم کی وجہ سے‘ افغانستان میں پیش آنے والے المیے کو روکنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

حنیف اتمر نے کہا کہ رواں ماہ کیلئے بھارت کو سلامتی کونسل کی صدارت دی گئی ہے۔

تازہ ترین