• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ﷲ کا شکر ہے سیریز جیتی، موسم نے تجربات کی اجازت نہیں دی، بابر اعظم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ﷲ کا شکر ہے ہم ایک اور سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔ بابر اعظم نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہم سیریز میں تجربہ، روٹیشن اور بینچ اسٹرنتھ آزمانا چاہتے تھے، موسم نے ہمیں اجازت نہ دی ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ آل رائونڈر محمد حفیظ نے دوسرے میچ میں چار اوورز میں چھ رنز دے ایک وکٹ حاصل کی ان کی میچ وننگ کارکردگی کی وجہ سے پاکستان کو سات رنز سے سیریز کی واحد جیت ملی۔ وہ کہتے ہیں کہ بارش کی وجہ سے سیریز کے تمام میچز مکمل نہیں ہوسکے ۔ میں کبھی بھی ریگولر بولر نہیں تھا، جیسے ہی موقع ملا اس کا فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر نے سیریز میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، خوشی ہے کہ انہیں پورا موقع دیا گیا۔