اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)دنیا بھر میں جمہوریت کا راگ الاپنے والے بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے پاکستان آنے والے بین الاقوامی صحافیوں کو روک لیا۔وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ بھارت نے 5 بین الاقوامی صحافیوں کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی صحافیوں کا آزاد کشمیر اسمبلی کا دورہ طے شدہ تھا، بھارت کا انکار آمرانہ حکومت کے آزادی اظہار رائے اور آزاد صحافت کے لیے جگہ تنگ کرنے کا اشارہ ہے۔