• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی کی ترقی کیلیے ہنگامی بنیاد پر کام کی ضرورت ہے،شاہدعلی خان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) گراس روٹ لیول اور محکموں میں ہاکی فعال کرکے ہاکی کو ترقی دی جاسکتی ہے اور اس پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہنگامی بنیادوں پر سخت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق اولمپئن گول کیپر شاہد علی خان نے قمر ہاکی الیون کے زیرنگرانی سمر ہاکی کیمپ بورڈ اسٹیڈیم آسٹرو ٹرف ہاکی گرائونڈ لطیف آباد کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پورے پاکستان میں بہت سی اکیڈمیز کا دورہ کیا ہے مگر کم عمر بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اس سمر کیمپ میں شرکت اور ٹریننگ کا جو معیار میں نے حیدرآباد میں دیکھا اس پر یقیناً کوچز مبارکباد کے مستحق ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ایسی اکیڈمیز کی سرپرستی ضرور کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہاکی میں سیاسی مداخلت کافی حد تک بڑھ چکی ہے جو ہاکی کی اصل تباہی کا سبب ہے۔ 
تازہ ترین