• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بار کونسل کی جسٹس محمد علی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی مخالفت


پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی تعیناتی کی مخالفت کردی۔

ملک بھر کی بار کونسلز کی متفقہ قراردار میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری جسٹس محمد علی مظہر کی تعیناتی منظور نہ کرے، جوڈیشل کمیشن ججز تعیناتی کے لیے شفاف اور غیر جانبدار طریقہ کار بنائے، بار کونسلز سنیارٹی کے اصول اور میرٹ کے لیے تمام اقدامات کرے گا۔

بار کونسل نے کہا کہ عدالتوں میں تمام تعیناتیاں سنیارٹی اصول کو مد نظر رکھ کر کی جائیں، پاکستان بار سندھ ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ تعیناتی کی مخالفت کرتی ہے۔

پاکستان بار کونسل کے اجلاس میں منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اپنے رولز میں ترمیم کے لیے فوری اجلاس بلائے، تمام عدالتوں کے رجسٹرار سول سروس کے بجائے عدلیہ میں سے لگائے جائیں، ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کسی عہدے پر تعینات کرے اور نہ ہی ایکسٹینشن دی جائے، پاکستان بار کونسل احتجاجاً جسٹس مشیر عالم کے لیے الوداعی ڈنر کا انعقاد نہیں کرے گی۔

تازہ ترین