• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر پارٹی قیادت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پارٹی رہنما فریال تالپر کے مشکور ہیں۔ 

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے شہر کی خدمت کا موقع دیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کراچی بننا میرے اور میرے پورے خاندان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انھوں نے ساتھ میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ میں شہرِ کراچی کی خدمت کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔


قومی خبریں سے مزید