• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے کئی سینٹرز میں سائنوویک سمیت کئی ویکسین نایاب


کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے قائم اکثر مراکز میں سائنوویک سمیت مختلف ویکسینز نایاب ہوگئیں۔ ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ وفاقی حکومت ویکسین خریدے، سندھ حکومت ادائیگی کیلئے تیار ہے۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر موبائل سم بند کرنے اور تنخواہیں روکنے کی وارننگ دینے والے اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوگئے۔

کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے قائم متعدد سینٹرز میں سائنوویک، سائنوفارم، اور ایسٹرازینکا ویکسین نایاب ہوگئیں۔ بیشتر لوگوں کو واپس لوٹنا پڑا، ایکسپو سینٹر پر تو ویکسین نہ ہونے کا پیغام لکھ کر لگا دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں ویکسین کی کمی نہیں۔ تمام ویکسین موجود ہیں۔

تازہ ترین